یہ ملک ہے تو ہم ہیں ، اٹارنی جنرل پاکستان

لاہور

لاہور(نامہ نگارخصوصی)اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے نئے لاہور میں نئے اٹارنی جنرل آفس کاافتتاح کر دیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں سب کو مل کرادارے کی بہتری کے لئے کام کرنا ہو گا۔

نواز شریف کی ریلی میں زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکار کی داد حوصلہ افزائی

اٹارنی جنرل آفس کے افتتاح کی تقریب میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصیر بھٹہ، ڈپٹی اٹارنی جنرل رانا ظفر سمیت سرکاری وکلاءنے شرکت کی،اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس میں بہتر سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں،امید ہے کہ لاءافسران پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے کام کریں گے۔اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ مجھ سے غلطی ہو گی تو سب پہ انگلی اٹھے گی،سمجھتا ہوں کہ اٹارنی جنرل آفس سرکاری دفتر نہیں بلکہ لاءفرم ہے ہمیں مل کر بہتری کی کوششیں کرنا ہوں گی۔اٹارنی جنرل نے نئے آفس کا دورہ کیا اور دفتر میں لفٹ اور بجلی کا متبادل انتظام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔