نواز شریف کی ریلی لاہور پہنچنے سے پہلے لاہوری ایک ایسا پمفلٹ تقسیم کرتے رہے کہ پورے شہر میں ہنگامہ برپا ہو گیا، اس پر کیا لکھا تھا؟ دیکھ کر (ن) لیگی رہنماءتو کیا نواز شریف بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے کیونکہ۔۔۔

لاہور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی گزشتہ روز لاہور پہنچ کر ختم ہوئی اور انہوں نے اپنا آخری خطاب داتا دربار کے قریب سجائے گئے سٹیج پر کیا۔

اس ریلی کے دوران مختلف شہروں میں کئے گئے خطاب کے دوران نواز شریف مسلسل یہ سوال پوچھتے رہے کہ ”مجھے کیوں نکالا؟“ گزشتہ روز ایک جانب جہاں ان کی ریلی لاہور کی جانب گامزن تھی تو دوسری جانب ”اہلیان لاہور“ کی جانب سے ایسے پمفلٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر خود نواز شریف بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”نواز شریف دا صدقہ دے رئے آں۔۔۔“ شیخ رشید اتوار کو صبح سویرے ایسا کام کرتے ”رنگے“ ہاتھوں پکڑے گئے کہ شہری بھی حیران رہ گئے، اس دوران شیخ رشید نے کیا کہا؟ جان کر مسلم لیگ (ن) کے رہنماءتلملا اٹھے گے
لاہور میں جو پمفلٹ تقسیم کئے جاتے رہے؟ اس پر سب سے اوپر جلی حروف میں لکھا ہے ”مجھے کیوں نکالا؟“ اور اس کے بعد متن میں اس کے جواب میں چند باتیں لکھی گئی ہیں جو ذیل میں دی گئی تصویر میں آپ ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ لاہور کے ایک شہری نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی اپ لوڈ کی اور بتایا کہ وہ اس وقت لاہور کی معروف شاہراہ جیل روڈ پر کھڑا ہے جہاں اسے چند افراد کی جانب سے یہ پمفلٹ دئیے گئے ہیں اور ہر شہری کو تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔