نوازشریف کے جلسے میں رونے والی اس خاتون نے لوگوں کی منتیں شروع کردیں، وجہ ایسی کہ آپ کی حیرت کی بھی انتہاءنہیں رہے گی

لاہور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نوازشریف کی جی ٹی روڈ ریلی گزشتہ روزداتادربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی جہاں خطاب کے بعد سابق وزیراعظم قافلے سمیت رائیونڈ چلے گئے تاہم داتادربار کے علاقے میں مسلم لیگ ن کی ایک ایسی کارکن بھی سامنے آگئی جواپنے قائد کی جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب تھی اور زاروقطار روتی رہی ۔
ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جوہر ٹاﺅن کی مکین نرگس متین نے کہاکہ نوازشریف قوم کے سپاہی ہیں، وہ کرپشن نہیں کرسکتے اور یاسر شامی سے درخواست کی کہ نوازشریف سے ملوادیں،میرے قائد جیسا کوئی نہیں، وہ صرف پاکستان کیلئے پیدا ہوئے ہیں، اگر قائداعظم کے بعد کوئی قائد ہے تو وہ نوازشریف ہیں۔ آج بھی دیکھ لیں، یہ لوگ ہمارے ملک پر قابض ہوگئے تو کچھ نہیں بچے گا، اپنے ملک کو بچالیں، میاں نوازشریف جیسا کوئی نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ ’میرے بچے میرے خلاف ہیں لیکن میں کہتی ہوں کہ میرے قائد ہیں تو سب کچھ ہے ۔ میں اس دن جس دن نااہل ہوئے ،بھی کہہ رہ تھی کہ ایک دفعہ قائد سے ملنے دیں ۔ میں نوازشریف کیلئے سب کچھ کرسکتی ہوں، زہر بھی کھاسکتی ہوں۔ اللہ، اس کے رسول ﷺاور ماں باپ کے بعد نوازشریف سے پیار ہے ۔ مزید کیا کچھ کہا؟ ویڈیو دیکھئے