ن لیگ انقلاب کا نعرہ لگاکراحتساب سے بچ نہیں سکتی :چوہدری سرور

ن لیگ انقلاب کا نعرہ لگاکراحتساب سے بچ نہیں سکتی :چوہدری سرور
ن لیگ انقلاب کا نعرہ لگاکراحتساب سے بچ نہیں سکتی :چوہدری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی ) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ انقلاب کا نعرہ لگاکراحتساب سے بچ نہیں سکتی ،حکمران جو مر ضی کر لیں انکو نیب سمیت ہر جگہ اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑ ے گا۔

نواز شریف عوام کے حقوق کے لیے نکلیں، عمران خان غیروں کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں :سردار یوسف
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پارٹی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہناتھا کہ تحر یک انصاف پاکستان کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنانے کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے لیے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا جبکہ ن لیگ کی قیادت ملک میں کر پشن اور لوٹ ما ر کا بازار گرم کر نے کے بعد اب قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے انقلاب کے جھوٹے نعرے لگا رہی ہے مگر کوئی انکے جھانسے میں نہیں آئیگا۔

مزید :

لاہور -