لاہور میں ریلی کے دوران لیگی کارکنوں نے بلے پر ایسی چیز لگا دی کہ دیکھ کر عمران خان بھی حیران رہ جائیں گے

لاہور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نواز شریف کا چار روز مشن جی ٹی روڈکل لاہور میں داتا دربار کے مقام پر اختتام پذیر ہوا تو اس موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیا ۔لاہور کے آخری جلسے میں کارکنوں نے عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور چیئر مین پی ٹی آئی کی تضحیک کے لیے اپنے ساتھ طرح طرح کی چیزیں لے کر آئے ۔اسی طرح چند لیگی کارکنان اپنے ساتھ بلے لے کر آئے جس پر علامتی طور پر خون کی بوتل بھی لٹکائی ہوئی تھی ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز داتا دربار کے قریب ریلی کے آخری پوائنٹ پر لیگی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر جب نواز شریف نے کارکنان سے اپنے تحفظات کا ذکر کیا تو وہ بھی پر جوش ہو گئے اور عمران خان کے خلاف خوب نعرے بازی کی ۔ریلی کے موقع پر کچھ افراد اپنے ساتھ بلے بھی لے کر آئے ہوئے تھے جن پر علامتی طور پر خون کی بوتل لٹکائی گئی تھی ۔ایک شخص نے بلے پر لکھا کہ نواز شریف کی ریلی دیکھ کر عمران خان کو دل کا دورہ پڑ گیا ہے ۔اسی طرح کی ایک اور تصویر بھی سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی جس میں ایک شخص مسکراتے ہوئے ہاتھ میں بلا لیے کھڑا ہے جس پر خون کی بوتل لٹکی ہوئی تھی ۔
مزید خبریں :چین کے نائب وزیر اعظم کی وزیر اعظم ہاﺅس آمد،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے استقبال کیا