الیکشن میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے، جمہوریت جب بھی ڈی ریل ہوئی مسلم لیگ ن نے فائدے اٹھائے: قمر زمان کائرہ

الیکشن میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے، جمہوریت جب بھی ڈی ریل ہوئی مسلم لیگ ن نے ...
الیکشن میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے، جمہوریت جب بھی ڈی ریل ہوئی مسلم لیگ ن نے فائدے اٹھائے: قمر زمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ ہم الیکشن میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے،جمہوریت جب بھی ڈی ریل ہوئی تو مسلم لیگ ن نے فائدے اٹھائے۔
تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائر ہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ہمیں جمہوری ہونے کیلئے کسی سے سر ٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے ،ہم نے جانیں دے کر اپنی شناخت کرائی ہے لیکن جمہوریت جب بھی ڈی ریل ہوئی تو مسلم لیگ ن نے فائدے اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کی جبکہ ہم نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کی حمایت کی اور اس کی قدر کی۔

بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے پرافسوس،سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا:شاہ سلمان

مزید :

لاہور -