غیر ملکی جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کی قانونی امداد کی پالیسی مرتب کرکے پیش کی جائے:ہائی کورٹ کی حکومت کو ہدایت

غیر ملکی جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کی قانونی امداد کی پالیسی مرتب کرکے ...
غیر ملکی جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کی قانونی امداد کی پالیسی مرتب کرکے پیش کی جائے:ہائی کورٹ کی حکومت کو ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو قانونی امداد کی فراہمی اور قیدیوں تک رسائی کے لئے بنائی گئی پالیسی عدالت میں پیش نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی جیلوں میں بند پاکستانی قیدی ہیں ،ان کی قانونی امداد کے لئے پالیسی پیش کی جائے۔

عدالت کے روبرودرخواست گزاروں کی وکیل بیرسٹر سارہ بلال نے عدالت کو بتایا کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں تک رسائی نہ ہونے سے ان کے اہل خانہ سخت اذیت سے دوچار ہیں۔سعودی عرب کی جیلوں میں ایک ہزار 509پاکستانی قیدی موجود ہیں مگر گرفتاری کے وقت ان کا جرم نہیں بتایا جاتا۔سرکاری وکیل نے وفاقی وزارت خارجہ کا جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بیرون ملک جیلوں میں بند پاکستانیوں تک رسائی کے لئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔عدالتی حکم کے باوجود سیکرٹری خارجہ کی جانب سے پالیسی وضح کر کے عدالت میں پیش نہ کی جا سکی جس پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرپالیسی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔

بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے پرافسوس،سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا:شاہ سلمان

مزید :

لاہور -