سانحہ شرقپور کیس ، پنجاب میں برن یونٹس اور آئل ٹینکرز کے معیار کی تفصیلات طلب

سانحہ شرقپور کیس ، پنجاب میں برن یونٹس اور آئل ٹینکرز کے معیار کی تفصیلات طلب
سانحہ شرقپور کیس ، پنجاب میں برن یونٹس اور آئل ٹینکرز کے معیار کی تفصیلات طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ احمد پور شرقیہ کے خلاف کیس کی سماعت، عدالت نے پنجاب میں برن یونٹس کی تعداد اور ملک بھر میں تیل سپلائی کرنے والے 11ہزار 500آئل ٹینکرز کے معیار کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار صفدر شاہین پیر زادہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اوگرا کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ مبہم ہے، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیل کمپنی نے متاثرین میں 21کروڑ روپے تقسیم کئے،عدالتی فیصلے کے بعدگزشتہ 4 ماہ میں اب تک آئل ٹینکرزالٹنے کے 22حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں، موٹر وے پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ سانحہ احمد پور شرقیہ میں غفلت برتنے والے موٹر وے پولیس کے4ملازمین کو سزا مل چکی ہے ،آئل ٹینکر الٹنے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موٹر وے پولیس کی ٹریننگ کی جارہی ہے ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ شیل کمپنی نے متاثرین کی مالی امداد بھی کردی پھر حکومت نے عوام کے ٹیکس کا پیسہ کس قانون کے تحت استعمال کیا ؟پنجاب حکومت عوام کے ٹیکس کے پیسے کو کس قانون کے تحت متاثرین میں تقسیم کرتی ہے ،عدالت کو آگاہ کیا جائے، عدالت نے پنجاب میں برن یونٹس کی تعداد اور ملک بھر میں تیل سپلائی کرنے والے 11ہزار 500آئل ٹینکرز کے معیار کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت 7فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے پرافسوس،سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا:شاہ سلمان

مزید :

لاہور -