میاں نوازشریف آج بھی وزیراعظم ہیں ،ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جاسکتا تھا،ہائی کورٹ میں درخواست دائر

میاں نوازشریف آج بھی وزیراعظم ہیں ،ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جاسکتا تھا،ہائی ...
میاں نوازشریف آج بھی وزیراعظم ہیں ،ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جاسکتا تھا،ہائی کورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا قدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔

شہری غلام یاسین بھٹی نے یہ درخواست ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، سپیکر قومی اسمبلی اور نواز شریف کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 28 جولائی کو غیر قانونی طور پر نواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کیا،درخواست گزار نے قانونی نکتہ اٹھایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 95 (اے )کے تحت وزیر اعظم کو صرف عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے، درخواست گزار نے نشاندہی کی ہے کہ میاںمحمدنواز شریف کو عوام اور ممبران قومی اسمبلی نے اپنے ووٹوں سے وزیراعظم منتخب کیاتاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے میاں محمدنواز شریف کو ڈی نوٹیفائی کرنا غیر آئینی ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے 28 جولائی کے میاں محمدنواز شریف کی اہلیت سے متعلق نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے ،درخواست میں مقدمے کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

بیت المقدس سے متعلق امریکی صدرکے فیصلے پرافسوس،سعودی عرب فلسطینیوں کے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا:شاہ سلمان

مزید :

لاہور -