طالبہ زیادتی کیس، متاثرہ لڑکی کا ملزمان سے رابطوں کا اعتراف، اجتماعی زیادتی نہیں زبردستی کی گئی: تحریری بیان

طالبہ زیادتی کیس، متاثرہ لڑکی کا ملزمان سے رابطوں کا اعتراف، اجتماعی زیادتی ...
طالبہ زیادتی کیس، متاثرہ لڑکی کا ملزمان سے رابطوں کا اعتراف، اجتماعی زیادتی نہیں زبردستی کی گئی: تحریری بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورمیں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والی لڑکی نے تحریری بیان میں ملزمان سے رابطوں کا اعتراف کرلیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی نہیں کی گئی بلکہ زبردستی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان قلمبند کرادیا جس میں اعتراف کیا کہ اس کے ملزمان سے تعلقات تھے اور وہ زیادتی کرنے والے تمام ملزمان کو جانتی ہے۔ متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ مرکزی ملزم عدنان ثنااللہ سے موبائل فون پر رابطہ تھا اورایک دن اس نے سالگرہ کا تحفہ دینے کے لئے بلایا جس پر وہ گھر میں درنی کا کہہ کر ثناءاللہ کے ساتھ چلی گئی جس نے فلیٹ پرلے جاتے ہوئے راستے سے شراب کی بوتل خریدی۔ لڑکی نے کہا کہ فلیٹ پرپہلے سے اس کے 3 دوست بلال، حارث اورماجد بھی موجود تھے جہاں ملزم ثناء اللہ نے اس سے زبردستی کی۔
دوسری جانب متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمیں انصاف چاہیئے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

مزید :

لاہور -