پلاک کا بنیادی مقصد پنجابی کلچر اور پنجابی زبان کو پرموٹ کرنا ، پنجابی کتابوں کی اشاعت میرٹ پر کی جاتی ہے:ڈاکٹر صغریٰ صدف

لاہور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا ہے کہ پلاک کے زیر اہتمام پنجابی کتابوں کی اشاعت میرٹ پر کی جاتی ہے ،چار رکنی کمیٹی کی منظوری کے بعد کتاب شائع کی جاتی ہے ، پلاک کا بنیادی مقصد پنجابی کلچر اور پنجابی زبان کو پرموٹ کرنا ہے، اس کیلئے ہمیں ہمارے سینئر ساتھیوں کی بے حد ضرورت ہے،جن کے بغیر ہمارا مقصد پورا نہیں ہو سکتا۔

 الحمراء کلچر کمپلیکس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صغریٰ صدف کا کہنا تھا کہ  صوبے بھر سے پنجابی ادب سے تعلق رکھنے والے افراد کی رہنمائی اور آراء ہمارے لئے قابل احترام ہیں،ہمارے ادارے کا بنیادی مقصد ہی  پنجابی کلچر اور پنجابی زبان کو پرموٹ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ  پلاک کے تمام پروجیکٹس میں میرٹ کو اولین ترجیحی دی جا رہی ہے ،اگر کسی کو اس حوالے کوئی شکائت ہو تو ہم سے رابطہ کرے۔