وزیر اعظم رانا ثناء اللہ ،دانیال عزیز، طلال چوہدری اور عابد شیر علی کو لگام دیں،جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا کر احتساب سے نہیں بچا جا سکتا: شعیب صدیقی

وزیر اعظم رانا ثناء اللہ ،دانیال عزیز، طلال چوہدری اور عابد شیر علی کو لگام ...
وزیر اعظم رانا ثناء اللہ ،دانیال عزیز، طلال چوہدری اور عابد شیر علی کو لگام دیں،جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا کر احتساب سے نہیں بچا جا سکتا: شعیب صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے رکن شعیب صدیقی نے  کہاہے کہ راناثناء اللہ، دانیال عزیز ، طلال چوہدری اورعابد شیر علی کو وزیراعظم لگا م دے کر رکھیں، سپریم کورٹ کی بنائی ہوئی جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا کر ملک کے کرپٹ ترین وزیراعظم نوازشریف کو احتساب سے نہیں بچا سکتے، پہلی دفعہ منتخب وزیراعظم کا احتساب ہو رہا ہے ، ن لیگ کے حواریوں کا یہ کہناکہ اس سے پہلے بھی شریف فیملی کاکئی دفعہ احتساب ہوا ہے عوام کوگمراہ کرنے کے مترادف ہے ۔

انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ پنجاب میں پانچویں مرتبہ اور وفاقی میں تیسری دفعہ حکومت کررہی ہے اور ان کے 30سالہ دور حکومت میں ملکی حالات بہترہونے کی بجائے خراب ہوئے ہیں، موجودہ حکمران غریب عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافے کاباعث بنے ہیں، چوری ، ڈاکے ،بے روزگاری اور لاقانونیت میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے ،موجودہ حکمرانوں کی ترجیح میں ایجوکیشن اور ہیلتھ کی بجائے سڑکیں اور پل ہیں ، پنجاب میں ہسپتالوں کی حالت زار دیکھ کر رونا آتاہے ، غریب عوام اپنے علاج معالجہ کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور انکا کو ئی پرسان حال نہیں ہے جبکہ حکمرانوں کو اپنی ذاتی مشہوری کے لئے اشتہار بازی سے فرصت نہیں ہے ، شعیب صدیقی نے کہاکہ جتنا پیسہ شہبازشریف اشتہاربازی پر لگاتے ہیں اتنے پیسے سے تعلیم اور ہیلتھ پر خرچ کرکے بہتری لائی جاسکتی ہے۔

مزید :

لاہور -