بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ،پولنگ اسٹیشن کے نزدیک اجتماعات ،اسلحے کی نمائش،ہوائی فائرنگ اورفتح کا جشن منانے پر پابندی،پنجاب گورنمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ،پولنگ اسٹیشن کے نزدیک اجتماعات ،اسلحے کی ...
بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ،پولنگ اسٹیشن کے نزدیک اجتماعات ،اسلحے کی نمائش،ہوائی فائرنگ اورفتح کا جشن منانے پر پابندی،پنجاب گورنمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ سٹیشن کے قریب پانچ یاپانچ سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی لگا دی گئی۔ پولنگ اور گنتی کے دوران کسی بھی پولنگ سٹیشن کے قریب 300 میٹر کی حدود میں پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد جمع نہیں ہو سکیں گے۔ مزیدبرآں انتخابی فتح منانے کے لئے ریلیاں اور
جلوس نکالنے اور انتظام کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔ جبکہ ہوائی فائرنگ‘ ہتھیار اٹھا کر چلنے اور ہتھیاروں کی نمائش پر بھی پابندی ہو گی۔ پابندی کا اطلاق لائسنس یافتہ اسلحہ پر بھی ہو گا۔ ہوم سیکرٹری پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898ءکے تحت دفعہ 144(6)نافذ کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ دفعہ 144 کی پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور 12دسمبر تک نافذ العمل رہے گی۔

مزید :

لاہور -