گارڈن ٹاﺅن میں قتل ہونے والی خاتون کا قاتل اس کا اپنا بیٹا نکلا

لاہور

لاہور(ویب دیسک ) گارڈن ٹاﺅن میں قتل ہونے والی بوڑھی خاتون کا قاتل اس کا اپنا لخت جگر نکلا، 50 سالہ ندیمہ کو سگے بیٹے نے کرائے کے قاتلوں سے قتل کرایا۔ گارڈن ٹاﺅن پولیس نےقاتل بیٹے کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ 

فیصل آباد کا نوجوان سیلفی لینے کے چکر میں ٹانگیں کٹوا بیٹھا مگر کیسے؟ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

ندیمہ کی موت کے بعد گارڈن ٹاﺅن پولیس نے تفتیش کی تو راز فاش ہوا کہ بیٹے نے 2 کروڑ روپے کا گھر لینے کی خاطر والدہ کو قتل کرایا۔اے ایس پی عائشہ بٹ کے مطابق وقاص نے 2016 ءمیں بھی اپنی ماں کے قتل کا ارادہ کیا تھا اور پھر اس نے کرائے کے قاتلوں کی مدد لی۔ ملزمان نے انتہائی سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ندیمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، پھر گلا دبا کر قتل کر دیا۔

وقاص نے اپنے دوست عدنان کیساتھ مل کر قتل کا ارادہ کیا اور پھر بیس لاکھ روپے دے کر قاتلوں سے ڈیل کی۔