رانا ثنا اللہ خان پرلاہور ہائی کورٹ بار میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد ، ممبر شپ ختم

رانا ثنا اللہ خان پرلاہور ہائی کورٹ بار میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد ، ...
رانا ثنا اللہ خان پرلاہور ہائی کورٹ بار میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد ، ممبر شپ ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ بار نے قادیانیوں کے بارے میں بیان دینے پر صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان پر تاحیات پابندی لگاتے ہوئے ان کی بار کی ممبر شپ ختم کردی ہے۔
تفصیلاتکے مطابق رانا ثنا اللہ کی جانب سے قادیانیوں کے بارے میں ایک ٹی وی پروگرام کے دوران مبہم بیان دیے جانے کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ بار کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میںرانا ثنا اللہ کے لاہور ہائی کورٹ بار میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد کرنے کے علاوہ ان کی ممبر شپ ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں: احمدی خود کو نان مسلم ماننے کو تیار ہی نہیں،کیپٹن (ر) صفدر کو حساس موضوع پر قومی اسمبلی میں تقریر نہیں کرنی چائیے تھی:رانا ثناء اللہ

لاہور ہائی کورٹ بار کے اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد بھی منظور کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ قادیانیوں کے حق میں بیان دینے پر رانا ثنا اللہ خان کو تاحیات نا اہل کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو ان کے خلاف باضابطہ طور پر وکلا تحریک چلائی جائے گی۔ وکلا نے اجلاس کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں ہی رانا ثنا اللہ خان کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔