سول جج گارڈین کے چیمبر میں چوری کی واردات میں چور اوون لے کر رفو چکر ہو گیا

لاہور

لاہور( این این آئی )سول جج گارڈین کے چیمبر میں چوری کی واردات میں چور اوون لے کر رفو چکر ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سول جج شفقت عباس مگھیانہ کیس کی سماعت کرنے میں مصروف تھےکہ نامعلوم چورآیا اور  چیمبر سے اوون لے کر رفو چکر ہو گیا، کیس کی سماعت کے دوران فاضل جج کے  چیمبر کا دروزہ کھلا تھا ۔ پولیس نے سول کورٹ میں چوری کی واردات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔