’’ پاک عرب امارات دوستی سمندر سے گہری ہے‘‘ امیر جماعت اہل حدیث پنجاب حافظ عبدالوحید شاہدروپڑی

’’ پاک عرب امارات دوستی سمندر سے گہری ہے‘‘ امیر جماعت اہل حدیث پنجاب حافظ ...
’’ پاک عرب امارات دوستی سمندر سے گہری ہے‘‘ امیر جماعت اہل حدیث پنجاب حافظ عبدالوحید شاہدروپڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائین )جماعت اہل حدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہدروپڑی نے کہا ہے کہ پاک عرب امارات دوستی سمندر سے بھی گہری دوستی ہے جسے انشاء اللہ قیامت زوال نہیں ، دونوں ممالک ایک دوسرے کے مشکل کے ساتھی ہیں اور رہیں گے ، متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی ہر مشکل گھڑی میں مدد کی ہے ، وہ زلزلہ ہو، سیلاب ہوں یا ملک میں ہونے والی دہشت گردی ہو، مسئلہ کشمیر ہو، ہمیشہ پاکستان اور پاکستانیوں کی مدد کی ہے، کبھی پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران امارات حکام سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ برما اور کشمیر میں مسلمانوں پر جو ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں وہ سب سے بڑی عالمی دہشت گردی ہے اقوام متحدہ کو سعودی عرب کا امن مقاصد کے لئے بنایا گیا فوجی اتحاد تو کھٹکتا ہے لیکن اسے روہنگیا اور کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم بربریت کے واقعات کیوں نظر نہیں آتے، او آئی سی فوری طور مظالم بند کروانے میں اپنا عملی کردار ادا کرے ۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر اور برما میں بربریت پر عالمی اداروں اور عالمی امن کے نام نہاد ٹھکیداروں کا طرز عمل قابل تشویش ہے ، سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہا کردی گئی ہے ۔

مزید :

لاہور -