علما کا کیپٹن صفدر کو خراج تحسین، لاہور ہائیکورٹ میں علماء ،وکلاء ورلڈ پاسبان ختم نبوت کامارچ

لاہور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک کے تمام مکاتب فکر کی قابل ذکر بڑی دینی جماعتوں ورلڈ پاسبان ختم نبوت،جے یو آئی ، جے یو پی،عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت،جماعت اسلامی،جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہلسنت ،تحریک ملت جعفریہ اور علماء و مشائخ اہلسنت نے ملک بھر میں یوم مطالبات تحفظ ختم نبوت منایا ،مساجد میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات پرپارلیمنٹ میں ختم نبوت کا مسئلہ اجاگر کرنے پرکیپٹن (ر)صفدر کوبھرپور خراج تحسین اوربعض وزراء کی قادیانیت نوازی کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مذمتی قرار دادیں پاس کی گئیں جبکہ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد،صوبائی وزیررانا ثناء اللہ سمیت حکومت میں موجود قادیانی لابی کے ایجنٹوں کیخلاف مختلف شہروں کی مساجدکے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے، لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ بچاؤ کمیٹی اور علماء،وکلاءِ ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے تحفظ ختم نبوت مارچ کیاجس سے خطاب کرتے ہوئے سابق جج عبد الرشید قریشی ایڈووکیٹ قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان ،ڈاکٹر شاہد نصیر،علامہ یونس ریحان، چودھری شہباز ایڈووکیٹ،پیر سلیم عباس جعفری،غلام مصطفی چودھری ایڈووکیٹ،عمر ممتاز اعوان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے جس پر غیر مشروط طور پر ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے غیور مسلمان سب کچھ قربان کرسکتے ہیں لیکن عقیدہ ختم نبوت کیخلاف کسی سازش کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتے انہوں نے ختم نبوت کا حلف نامہ حزف کرنیوالوں کیخلاف تاحال عدم کارروائی پر شدید احتجاج کیا اور اسے نواز حکومت کا مجرمانہ عمل قرار دیا اور کہا کہ حکومت میں موجود امریکی و قادیانی لابی کے ایجنٹوں کو انکے عہدوں سے نہ ہٹایا گیا تو غیور مسلمان سڑکوں پر نکل آئیں گے اور اسطرح قادیانیت نوازی نواز حکومت کو لے ڈوبے گی اور آئندہ الیکشنوں میں غیور مسلمان ختم نبوت کے غداروں کو اپنا ووٹ ہرگزنہیں دینگے اوراس ضمن میں بھرپورعوامی رابطہ مہم شروع کی جائیگی۔