کراچی کے بعد لاہور میں بھی چاقو والا ”چھلاوا“ آ گیا، کس علاقے میں اور کیسے خاتون پر حملہ کیا؟ جان کر آپ گھر سے نکلنے کا سوچ کر ہی گھبرا جائیں گے

لاہور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں خواتین پر چھری سے حملہ کرنے والے ”چھلاوے“ کے بعد لاہور میں بھی خواتین پر حملہ شروع ہو گیا ہے اور اس کا شکار بننے والی پہلی خاتون کو ہسپتال میں علاج کے دوران 22 ٹانکے لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”لکھ دی لعنت کیونکہ۔۔۔“ اشناءشاہ نے اپنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تو پاکستانیوں کا غصہ آسمان چھونے لگا، کیا کچھ کہہ گئے؟ جان کر آپ اپنی آنکھیں ہی بند کر لیں گے
ذرائع کے مطابق شکیلہ نامی خاتوون چونگ پارک میں واقع اپنے گھر جا رہی تھی کہ اس دوران ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ازمیر ٹاﺅن کے علاقے میں اس پر حملہ کر دیا۔
42 سالہ خاتون نے بتایا کہ جب نامعلوم شخص نے اس پر حملہ کیا تو وہ اپنا توازن کھو بیٹھی اور زمین پر گر گئی۔ حملے کے دوران آنے والے زخم سے اسے ابتدائی طور پر کوئی درد محسوس نہیں ہوا لیکن جب وہاں اکٹھے ہو جانے والے لوگوں نے ٹانگ سے بہتے خون کی جانب توجہ دلائی تو اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا۔


شکیلہ اپنے بیٹی کی شادی کی غرض سے تین روز قبل سعودی عرب سے وطن لوٹی تھی۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ڈویژنل انسپکٹر جنرل حیدر کا کہنا ہے کہ پولیس نے نامعلوم حملہ آور کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے جسے تجزئیے کیلئے پنجاب فرانزک ایجنسی بھیج دیا گیا ہے۔