سیکیورٹی اداروں کی لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

لاہور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکورٹی اداروں نے لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد سید واصف کو گرفتار کر لیا ہے، دہشت گرد بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

ریلوے سے گھوسٹ ملازمین کا خاتمہ ، اب ملازمین چہرے کی شناخت کے نظام کے تحت حاضری لگائیں گے: خواجہ سعد رفیق
تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد سید واصف کو گرفتار کیا ہے، ملزم شبقدر میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا جبکہ سیکورٹی اداروں نے اس دہشت گرد کی قیمت 10لاکھ مقرر کر رکھی تھی، سید واصف لاہور ائیر پورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا ، جہاں سے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا ہے۔دہشت گرد سید واصف کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے چارسدہ سے تھا۔