لاہور ہائیکورٹ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف درخواستیں مستردکر دیں

لاہور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواستیں مسترد کر دیں اور کلثوم نواز کو این اے 120 میں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،تفصیلات کے مطابق کلثوم نواز کیخلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے کی ،لاہور ہائیکورٹ نے این اے 120 میں مسلم لیگ کی امیدوارکے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواستیں مسترد کر دیں اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف پیپلزپارٹی اور عوامی تحریک نے درخواستیں دائر کیں تھیں جن کو ہائیکورٹ نے مسترد کردیا۔