مال روڈ پر دھماکہ کرنے والے خود کش حملہ آور کا نشانہ پولیس تھی:رانا ثناءاللہ

مال روڈ پر دھماکہ کرنے والے خود کش حملہ آور کا نشانہ پولیس تھی:رانا ثناءاللہ
مال روڈ پر دھماکہ کرنے والے خود کش حملہ آور کا نشانہ پولیس تھی:رانا ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ لاہور میں مال روڈ پر دھماکہ کرنے والے خود کش حملہ آور کانشانہ پولیس تھی ،وہ مظاہرین کی بجائے پولیس اہلکاروں کی طرف آیااور خود کو آڑا دیا۔

صدر اور وزیر اعظم نے 4 سال کے دوران غیر ملکی دوروں پر کروڑوں روپے کی ٹپ دی: نجی ٹی وی کا دعویٰ

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام "دنیا کامران خان کے ساتھ "میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مال روڈ پر احتجاج میں 800کے قریب مظاہرین موجود تھے ،اگر ان کے درمیان دھماکہ ہوتا تو زیادہ نقصان ہونا تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھے جانے والے دو افراد کا تعلق پنجاب سے نہیں لگتا ،وہ قبائلی علاقے یا افغانستان سے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ سانحہ لاہور پر منفی سیاست کرنے سے باز نہیں آر ہے،اپوزیشن کو چاہیے کہ مال روڈ پر احتجاج کرنے والوں کے حق میں نہ بولا کریں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ پہلے لاہور کے گلشن اقبال پارک میں جو دھماکہ ہوا تھا اس کی ذمہ داری بھی کالعدم تنظیم جماعت الاحرارنے قبول کی تھی۔حساس اداروں ،رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مل کر اُس سانحہ پر کام کیا اور ملزمان پکڑے گئے۔رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور سیکیورٹی کے معاملے میں ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے ۔

مزید :

لاہور -