سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے این اے 120 میں محمد یعقوب شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا ،17 ستمبر کو کشمیری ’’انرجی سیور ‘‘ پر مہر لگائیں:سردار عتیق احمد خان

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے این اے 120 میں محمد یعقوب شیخ کی حمایت کا اعلان ...
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے این اے 120 میں محمد یعقوب شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا ،17 ستمبر کو کشمیری ’’انرجی سیور ‘‘ پر مہر لگائیں:سردار عتیق احمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر و مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان نے این اے120کے انتخابات میں امیدوار محمد یعقوب شیخ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے لاہور میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سترہ ستمبر کو انرجی سیور پر مہر لگا کر یعقوب شیخ کی کامیابی میں کردار اد اکریں،دوسری طرف  این اے120سے آزادامیدوار ندیم حفیظ خان نے بھی محمد یعقوب شیخ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے سپورٹرزاور ووٹرز سترہ ستمبر کو انرجی سیور پر مہر لگا کر انہیں کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں:حج کے دوران پاکستان کے معاہدے ذیلی کمپنیرکے ساتھ تھے ،سعودی حکومت کا ان سے کوئی سروکار نہیں:سعودی سفیر

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی طرف سے این اے 120 میں مقیم جموں کشمیر کے رہائشیوں اور دوسرے ووٹرز کے نام لکھے جانے والے خط میں اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 120 کے اس الیکشن کو محض الیکشن نہیں بلکہ اسے ایک بڑے قومی مقصد کا ذریعہ سمجھ کر اپنا ووٹ دیا جائے،اس الیکشن میں ایک طرف نواز لیگ ہے جس کے سربراہ نااہل وزیراعظم میاں نواز شریف ہیں جو کشمیری ماﺅں،بہنوں اور بچوں کے قاتل نریندر مودی اور بھارتی خفیہ ایجنسی کے چیف اجیت دیول کی گاڑی چلا کر فیملی کے پروگرام میں لانا اعزاز سمجھتے ہیں تو دوسری طر ف محمد یعقوب شیخ جو نظریئے،عقیدے،عمل اور کردارکے اعتبار سے کسی بھی بڑے سے بڑے کشمیری سیاستدان سے زیادہ تحریک آزادی کشمیر کے ہمدرد اور خیر خواہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ یعقوب شیخ جموں کشمیر کے ہمدرد ،خیر خواہ بہی خواہ اور انتہائی مخلص جاندار بھائیوں اور دوستوں میں شامل ہیں،ان کی کشمیر بنے گا پاکستان،نظریہ پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کے لئے خدمات نہایت قابل تحسین ہیں،آزاد کشمیر کے تباہ کن زلزلہ کے متاثرین ہوں یا ہندوستانی فائرنگ سے متاثرہونے والے بیگناہ،نہتے اور معصوم کشمیر ی عوام کی امداد اور معاونت کرنے والوں میں محمد یعقوب شیخ کا نام سرفہرست ہے۔سردار عتیق احمد خاں نے خط میں مزید لکھا کہ جموں کشمیر کے اس حلقے میں موجود رائے دہندگان سے میری پرزور اپیل ہے کہ وہ محمد یعقوب شیخ کو اپنے ووٹ اور اپنے تعاون کا بہتر حقدار سمجھتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں یہی وہ لوگ ہیں جن کے ذریعے منتخب ایوانوں میں پاکستان،نظریہ پاکستان اور دو قومی نظریئے کی پوری طرح پیرے داری کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت کی انویسٹمنٹ کا اصل مقصد افغانستان کی خیرخواہی نہیں، کل شام نیویارک جارہاہوں : خواجہ آصف

دوسری طرف این اے 120 کے آزاد امیدوار ندیم حفیظ خان نے ڈیوس روڈ پر پریس کانفرنس میں یعقوب شیخ کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بنے ستر برس ہو چکے اور اس ملک کا بچہ بچہ علامہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان چاہتا ہے لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔پاکستان لوٹنے والے آگے آئے۔ستائیس رمضان کو معرض وجود میں آنا اس بات کی علامت ہے کہ یہاں اسلامی نظام قائم ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ملی مسلم لیگ کے سیاست میں آنے سے اب ایک پھر امید جاگ گئی ہے کہ اب قائد اعظم کا پاکستان بنے گا۔محمد یعقوب شیخ آزاد امیدوار ہیں ان کی حمایت ملی مسلم لیگ ،دفاع پاکستان کونسل کر رہی ہے،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حمایت کا اعلان کیا میں بھی ان کے منشور اور خدمت کو دیکھتے ہوئے این اے120سے دستبردار ہوتا ہوں اور ووٹرز سے اپیل کرتا ہوں کہ سترہ ستمبر کو انرجی سیور پر مہر لگائیں۔اس موقع پر  محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،سوا چار سال تک حلقے میں کام نہیں کروایا گیا اوراب گلیاں،سڑکیں بنوائی جا رہی ہیں،بیرون ملک سے علاج کروانے والوں کی پاکستان پر حکمرانی کے خاتمے کا وقت آگیا،سترہ ستمبر کو انرجی سیور کی کامیابی ہر محب وطن پاکستانی کی کامیابی ہے،دھمکی،دھونس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں،یعقوب شیخ این اے120کے ہر باسی کا محافظ بنے گا، حلقے سے محرومیوں کے خاتمے اور مسائل کے حل کے لئے روشن پاکستان کے نشان انرجی سیو ر پر مہر لگائیں۔

مزید :

لاہور -