عمران خان وطن واپس پہنچ گئے، داتا دربار حاضری، ریلی کی قیادت کریں گے

لاہور

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ آج (جمعرات کو) بیرون ملک سے پانچ روز بعد  وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان وطن واپس پہنچ گئے ہیں، وہ آج لاہور میں داتا دربار پر حاضری دیں گے اور این اے 120 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کریں گے۔ عمران خان اپنے دونوں صاحبزادوں کے ہمراہ 9 ستمبر کو لندن روانہ ہوئے تھے جہاں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد وہ ترکی روانہ ہوگئے تھے۔ عمران خان آج وطن واپس پہنچ کر این اے 120 کے ضمنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے اور ایک ریلی کی قیادت بھی کریں گے۔