توہین عدالت کی درخواست مسترد
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف بیانات پر سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔ جسٹس شاہد کریم نے ندیم بٹ ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ مشرف نے اپنے بیانات اور انٹرویو ز کے دوران عدلیہ مخالف بیانات دیئے، جس کی وجہ سے عدلیہ کی توہین ہوئی۔ اس لئے ان کیخلاف کارروائی کی جائے، ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی ۔