داتا دربار جا رہا ہوں،میرے ساتھ کوئی کارکن جا نا چاہ رہا ہے تو اس کو روکوں گا نہیں ،یہ کوئی ریلی نہیں ہے:عمران خان

داتا دربار جا رہا ہوں،میرے ساتھ کوئی کارکن جا نا چاہ رہا ہے تو اس کو روکوں گا ...
داتا دربار جا رہا ہوں،میرے ساتھ کوئی کارکن جا نا چاہ رہا ہے تو اس کو روکوں گا نہیں ،یہ کوئی ریلی نہیں ہے:عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان کاکہنا ہے کہ داتا دربار جا رہا ہوں ،وہاں جانے سے مجھے کوئی روک نہیں سکتا،اگر میرے ساتھ کوئی کارکن جا رہا ہے تو اس کوروکوں گا نہیں ہم کوئی ریلی نہیں نکال رہے وہاں سلام کرنے جا رہا ہوں۔ 

این اے120کے عوام کو انسانیت اور انسانیت کے قاتلوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے،ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کریں گے:طاہر القادری
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں نواز شریف کے حق میں قراداد پاس کر کے اسمبلی کی توہین کی گئی ،اس سے یہ بات تو ثابت ہوتی ہے کہ جن لوگوں نے قرارداد منظور کی وہ عقل سے فارغ ہیں۔الیکشن کمیشن میں جاری کیس کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ آج تک مجھے یہ نہیں پتا کہ مجھے وہاں کیوں بلایا جا رہا ،وہاں کیس ایک ایسے بندے نے کیا ہو ا ہے جس کو چھ سال قبل پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن عدالت کاکام  کیسے  کر سکتی ہے؟ان کا رویہ جانبدرانہ ہے ہمیں اس ادارے کے خلاف سپریم کورٹ بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔این اے 120میں انتخابی مہم کے دوران ان کوروکے جانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجھے حلقے میں جانے سے روکا جا رہا ہے میرے پاس تو کوئی عوامی عہدہ نہیں ہے ،پھر مجھے کیوں روکا جا رہاہے۔حلقے میں نواز حکومت اپنی مشینری کے ساتھ کام کر رہی ہے ،حلقے میں ن لیگ کے ناظم اور وزراءکام کر رہے ہیں،ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں۔ماڈل ٹاﺅن سانحہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہاں خواتین پر گولیا ں چلائی گئی ،وہاں معصوم شہریوں کو شہید کیا گیا ۔

مزید :

لاہور -