انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی نہ ہی کریں گے ، عمران خان سیاسی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں گے:شفقت محمود
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات اور ممبر قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی نہ ہی کریں گے، این اے 120 کے عوام کرپٹ نظام کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کو مکمل طور پر تیار ہیں۔
مزید پڑھیں:مریم نواز ڈپٹی وزیر اعظم بنی ہوئی ہیں:عمران خان
تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پنجاب حکومت کو تحریر کئے گئے خط کا چیئرمین تحریک انصاف کی داتا دربار آمد پر کوئی اثر نہیں، لاہور میں اپنے قیام کے دوران چیئرمین تحریک انصاف اپنی دیگر سیاسی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں گے۔ شفقت محمود نے کہا کہ این اے 120 میں انتخاب کی مکمل شفافیت کیلئے الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کررہے ہیں، 17 ستمبر الیکشن کمیشن کے حقیقی امتحان کا دن ہوگا ، این اے 120 کے عوام اپنے محبوب قائد اور انکی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد سے اپنی دلی وابستگی کا اعلان کرچکے ہیں، این اے 120 کے عوام کرپٹ نظام کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کو مکمل طور پر تیار ہیں۔