این اے 120 ضمنی الیکشن، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع،عوامی تحریک نے ن لیگ کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے، بیگم کلثوم نواز کل طلب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 120 ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہو گئی ،عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چودھری نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیئے جس میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ نواز شریف کے نام پر رجسٹرد ہے اوروہ نااہل ہو چکے ہیں اس کے علاوہ بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اقامہ کا معاہدہ نہیں لگایا،الیکشن کمیشن بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کرے جس پر ریٹرننگ آفیسر نے بیگم کلثوم نواز کو کل طلب کر لیاجبکہ تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو 17 اگست کو طلب کیا گیا ہے،ریٹرننگ آفیسر کے مطابق این اے 120 کے ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہو گئی ہے جو 17 اگست تک جاری رہے گی ۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی پاناما کیس میں اقامہ کو بنیاد بنا کر نااہل قرار دیا گیا تھا۔