ایکسائز حکام نے وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک کی گاڑی کی غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتار لیں

لاہور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ترجمان مصدق ملک کی گاڑی کو غیر نمونہ نمبر پلیٹ ہونے کے باعث ایکسائز حکام نے روک لیا جس کے بعد اہلکاروں نے گاڑی سے غیر نمونہ نمبر پلیٹ اتار لی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گھوڑا چوک پر ایکسائز حکام گاڑیوں کے غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور ٹوکن ٹیکس نا دہندگان کے خلاف کریک ڈاﺅن کر رہے تھے ۔اس دوران وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک کی گاڑی کو بھی پکڑ لیا گیا جو ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا ۔ایکسائز حکام نے مصدق ملک کی گاڑی کی نمبر پلیٹس اتار لیں اور ڈرائیور کے شناختی سمیت دیگر دستاویزات ضبط کر لیے جبکہ ڈرائیور کی جانب سے ٹوکن فیس ادا کرنے کی یقین دہانی پر گاڑی کو چھوڑ دیا گیا ۔ایکسائز حکام کے مطابق گاڑی کے دو سال کے ٹوکن ادا نہیں کیے گئے تھے اور نمبر پلیٹ بھی غیر نمونہ تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی مصدق ملک کی فیملی کے زیر استعمال ہے
مزید خبریں :نرالا سویٹس، مٹھائیوں کی وہ معروف ترین دکان جس کے مالکان کی ایک معمولی غلطی تمام کاروبار کی تباہی کی وجہ بن گئی