تمام 71 کمپنیوں کا پانی مضر صحت،بغیر لائسنس دھڑلے سے سپلائی

تمام 71 کمپنیوں کا پانی مضر صحت،بغیر لائسنس دھڑلے سے سپلائی
تمام 71 کمپنیوں کا پانی مضر صحت،بغیر لائسنس دھڑلے سے سپلائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) 3 لیبارٹریوں نے جن 11 کمپنیوں کے تیار کردہ بوتل پانی کو مضرصحت اور زہریلا قرار دیا اور 5 کمپنیوں کو سیل کر دیا لیکن یہ کمپنیاں  پابندی کے باوجود بوتل واٹر سپلائی کر رہی ہیں۔ ان کمپنیوں میں پلاٹ نمبر 9 علاقہ نواب صاحب رائیونڈ میں واقع سپارک لٹ (پرائیویٹ ) پلاٹ نمبر 33 نیو سیکھاں میں واقع واٹر لیو انٹر نیشنل ، گندانالہ شالامار میں واقع ہمالیہ پیور واٹر ، 365 اے شالامارلنک روڈ پر واقع آمنہ ٹریڈنگ کمپنی اور 365 کیوبلاک اور مضرصحت پانی فروخت کرنے والی واقع یوسف والا ساہیوال کی کمپنی ہمالیہ پیورلائف واٹر کے خلاف ایکشن لینے کی منظوری دی گئی۔

’برمودا ٹرائی اینگل میں جاکر بڑے بڑے بحری جہاز بھی اچانک غائب کیوں ہوجاتے ہیں؟‘ بالآخر معمہ حل ہوگیا، اصل وجہ سامنے آگئی

روزنامہ خبریں کے مطابق دیگر جن کمپنیوں کو لائسنس کے بغیر بوتل واٹر فروخت کرنے کو مضر صحت قرار دے دیا گیا ان میں فیصل آباد کی واٹر کمپنی کے بران واٹر کے نام پر 3 مختلف برانڈ فیصل آباد کی کمپنی کا ”ہیلتھ واٹر “ فیصل آباد کمپنی کا ” فیملی واٹر “ فیصل آباد کا ”ایور پیورواٹر“ فیصل آباد کا ”انمول واٹر “ فیصل آباد کا ”الشیخ واٹر “ شیخوپورہ روڈ فیصل آباد فیصل آباد ”بیسٹ واٹر “ غلام محمد آباد فیصل آباد کا ”فاران واٹر “ پیپلز کالونی فیصل آباد کا ”لائف سیور “ مدینہ ٹاﺅن فیصل آباد کا ”واہ واٹر “ پاکستان چوک فیصل آباد کا ”ڈبلیو ڈراپ واٹر “ 112 سی سیٹلائٹ ٹاﺅن سرگودھا ”البرکاواٹر “ شامل ہیں ۔

بعض کمپنیاں منرل واٹر کے نام پر کیا چیز آپ کو بیچ رہی ہیں ، جان کراگلی مرتبہ آپ ہاتھ بھی نہیں لگائیں گے ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

رپورٹ کے مطابق 59 اے نیو غلہ منڈی بہاولپور کا ”پیاس واٹر “ 34 اے انڈسٹری ایریا رحیم یار خان کا ”لبیک واٹر “ بیدیاں سیالکوٹ کا ”زیدلی (Zaddaly) واٹر ناصر روڈ سیالکوٹ کا ”ایکوایونیورسل واٹر “ سیالکوٹ کا آئس برگ واٹر، سرگودھا کا ہائی فریش واٹر، اوکاڑہ کا پرائم واٹر، جڑانوالہ فیصل آباد کا ”ابھی تھوڑا واٹر “عبداللہ پور فیصل آباد کا ”سپر فریش“ واٹر اور گلوبل واٹر، سمن آباد فیصل کا ”پارس واٹر“ میگافوڈ گجرات کا ”میگا واٹر “فیصل آباد کا ہیون ڈراپ “واٹر اور فیصل آباد کا الضمیر واٹرشامل ہیں۔اخبار کے مطابق لاہور کی جن 5 کمپنیوں کو لائسنس کے بغیر اور لیبارٹریوں کی رپورٹ کی روشنی میں سیل کیا گیا وہ اب بھی ”سپارکلٹس “ایفا، ہمالیہ ، پیو ، سپارکل پیور واٹر، کے ناموں پر غیر قانونی بوتل واٹر فروخت کر رہی ہیں۔

مزید :

لاہور -