مریم نواز کے اقامے کی تصویر بھی سامنے آگئی، دراصل اس میں کیا مذہب لکھا ہے؟ دیکھ کر ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

مریم نواز کے اقامے کی تصویر بھی سامنے آگئی، دراصل اس میں کیا مذہب لکھا ہے؟ ...
مریم نواز کے اقامے کی تصویر بھی سامنے آگئی، دراصل اس میں کیا مذہب لکھا ہے؟ دیکھ کر ہر کسی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا بھی اقامہ سامنے آگیا ہے جس میں انہیں غیر مسلم خادمہ ظاہر کیا گیا ہے، مریم نواز نے خود سے منسوب اس اقامہ کو جعلی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مریم نواز سے منسوب ایک اقامہ گردش کر رہا ہے جس میں ان کے نام کے ساتھ والد اور شوہر کا نام بیک وقت لکھا گیا ہے، اقامہ میں مریم نواز کا نام ’مریم صفدر نواز شریف‘ درج ہے ۔ عربی زبان میں بنے ہوئے اس اقامہ میں مریم نواز کو غیر مسلم خادمہ ظاہر کیا گیا ہے اور یہ سعودی عرب کا اقامہ ہے۔دوسری جانب مریم نواز نے اس اقامہ کو جعلی قرار دیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران مریم نواز کے اقامے کا معاملہ اٹھایا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر مریم نواز کا اقامہ بھی سامنے آگیا۔خیال رہے کہ مریم نواز کے اقامے کی آزاد ذرائع سے درست یا جعلی ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پاناما کیس میں اقامہ نکلنے پر ہی نا اہل قرار پائے تھے ،ان کی نا اہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز ضمنی انتخاب لڑیں گی۔ کلثوم نواز کے پاس بھی اقامہ رہا ہے جس کی تفصیلات انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرا دی ہیں۔ علاوہ ازیں خواجہ آصف، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے منسوب اقامے بھی منظر عام پر آ چکے ہیں۔

مزید :

لاہور -