لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے کی اجازت دے دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کو آج رات 10بجے تک مال ر وڈ پر دھرنے کی اجازت دے دی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاکستان عوامی تحریک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دھرنا رات 10بجے ختم کردیا جائے گا ،دھرنے کا رخ کل تبد یل کردیا جائے گا اور استنبول چوک سے جی سی یونیورسٹی روڈ کی طرف ہو جائے گا ۔اس یقین دہانی کے بعد پاکستان عوامی تحریک ،تاجروں اورحکومت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مامون رشید نے انجمن تاجران کے رہنما نعیم میر کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کا مال روڈ پر دھرنا روکنے کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے مختصر سماعت کے بعد ہدایت دی کہ تاجران، پاکستان عوامی تحریک اور ایڈووکیٹ جنرل معاملہ طے کریں، کسی نتیجے پر پہنچ گئے تو ٹھیک ورنہ عدالت خود فیصلہ کرے گی۔
مزید خبریں :اے آروائی کا بھارت میں کاروبار ثابت ہوگیا تو دوبارہ ٹی وی پر نہیں آﺅں گا: اقرار الحسن