”اسے اب میں۔۔۔“ بلاول بھٹو کی جانب سے ”اے ٹی ایم خراب“ کا ٹویٹ سامنے آنے کے بعد عمران خان بھی میدان میں آ گئے، ایسی بات کہہ دی جو بلاول بھٹو کو بالکل بھی اچھی نہ لگے گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کی جانب سے جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ سامنے آیا تو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دلچسپ ٹویٹ کیا۔ بلاول نے اپنے ٹویٹ میں ”ترین آﺅٹ“ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ”اے ٹی ایم خراب“ لکھا تو دیکھتے ہی دیکھتے ان کی ٹویٹ وائرل ہو گئی۔
ATM out of order #TareenOUT
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 15, 2017
صحافیوں نے جب اس ٹویٹ سے متعلق عمران خان سے پوچھا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا جو بلاول بھٹو زرداری کو ذرا بھی پسند نہیں آئے گا۔
صحافیوں کے سوال پر عمران خان نے جواب دیا کہ ”بچوں کی بات کا اب میں کیا جواب دوں“ اب بلاول عمر میں عمران خان سے چھوٹے ضرور ہیں مگر بچے نہیں بلکہ ایک سیاسی پارٹی کے چیئرمین ہیں اس لئے یقینا انہیں یہ بات ذرا بھی پسند نہ آئے گی کہ اب بھی انہیں بچہ ہی کہا جاتا ہے۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔