رواں سال 30مجرموں کو موت،17کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں،سیشن کورٹ لاہور کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

رواں سال 30مجرموں کو موت،17کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں،سیشن کورٹ لاہور کی ...
رواں سال 30مجرموں کو موت،17کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں،سیشن کورٹ لاہور کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامران مغل )سیشن عدالت نے رواں سال قتل کے مقدمات میں30مجرموں کو سزائے موت ،17کو عمر قید اور100ملزموں کو عدم ثبوتوں کی بنیاد پر بری کیاہے ،مختلف مقدمات میں 25 ہزار پولیس ملازمین وافسروں کے وارنٹ گرفتاری جبکہ 30ہزار ملازمین کو طلبی کے سمن جاری کئے ۔

سیشن عدالت میں2017ءکی سالانہ رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 15دسمبر 2017تک سیشن عدالت نے مختلف مقدمات جن میں قتل کے کسیوں میں ملوث 30 ملزموں کو سزاے موت کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ 17کو عمر قیداور100ملزموں کو عدم شہادتوں کی بنیاد پر مذکورہ مقدمات سے بری کردیا ہے ۔قتل کے مقدمات کے 2مجرموں خضر حیات اور سلیم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے۔ جبکہ منشیات کے 4 ہزار مقدمات کے فیصلے کئے گئے ہیں ۔ جن میں 150 ملزموں کوبری جبکہ 200 ملزموں کو ایک سال سے 25 سال تک قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں اور150 ملزمان کو جرمانے کے ساتھ پروبیشن پربھجوایا گیاہے ،سال 2017ءمیں تھانوں سے دادرسی نہ ملنے پر شہریوں نے عدالتوں کارخ کیا جہاں فاضل جج صاحبان نے دائر ہونے والی اندراج مقدمہ کی 32ہزاردرخواستوں پر پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی اور مقدمات درج کرنے کا احکامات جاری کئے ہیں۔سیشن عدالت میں قتل کے 368 چالان پیش کئے گئے ، منشیات کے 5ہزار 167مقدمات کے چالان جبکہ خواتین کے 576 مقدمات کے چالان بھی سماعت کے لئے پیش کئے گئے۔رواں سال 2017ءمیں سیشن عدالت کے جج صاحبان نے مختلف مقدمات میں طلبی کے باوجود عدالتی حکم عدولی کرنے پر 25 ہزار پولیس افسران وملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں جبکہ 30ہزار ملازمین کو طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔سیشن عدالتوں سے اندراج مقدمے کی درخواستوں پراڑھائی ہزار پولیس افسروں وملازمین کے خلاف سی سی پی او لاہور ودیگر افسران کومراسلے بھجوائے گئے ہیں۔رواں سال میں ہی سیشن کورٹ میں پہلی بار منشیات قتل اور اندراج مقدمہ کی الگ الگ عدالتیں قائم کی گئی ہیں ۔

جہانگیرترین اور نوازشریف کے درمیان فرق بالکل واضح ہے،ترین کی نااہلی صرف ٹرسٹ ڈیڈ کی تشریح پر ہوئی: عمران خان

مزید :

لاہور -