پسند کی شادی پر زندہ جلائی جانیوالی زینت بی بی کے کیس کا فیصلہ سنادیاگیا

پسند کی شادی پر زندہ جلائی جانیوالی زینت بی بی کے کیس کا فیصلہ سنادیاگیا
پسند کی شادی پر زندہ جلائی جانیوالی زینت بی بی کے کیس کا فیصلہ سنادیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پسند کی شادی کرنے پر میکے میں زندہ جلائی جانیوالی زینت کے مقدمے کا فیصلہ عدالت نے سنادیاہے ، مقتولہ کی ماں کو سزائے موت اور بھائی کو عمر قید کی سزاسنادی ۔
تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنیوالی زینت بی بی کو والدہ نے بہانے سے اپنے گھر بلاکر تیل چھڑک کر آگ لگادی تھی جس کا بعدازاں مقتولہ کی والدہ نسرین بی بی نے غیرت کے نام پر قتل کیے جانے اعتراف بھی کرلیاتھا اور بتایاتھا کہ اس کے بیٹے انیس نے زینت کو جلانے میں مدد کی ۔تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کردیاتھا۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے قصوروار ٹھہراتے ہوئے زینت کی ماں نسرین بی بی کو سزائے موت جبکہ شریک مجرم بھائی انیس کو عمر قید کی سزاسنادی۔

مزید :

لاہور -