ڈیلی ویجز ملازمین کیس میں سیکرٹری بلدیات اور میئر لاہور سے وضاحت طلب

ڈیلی ویجز ملازمین کیس میں سیکرٹری بلدیات اور میئر لاہور سے وضاحت طلب
ڈیلی ویجز ملازمین کیس میں سیکرٹری بلدیات اور میئر لاہور سے وضاحت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے میونسپل کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو 4 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر سیکرٹری بلدیات اسلم کمبوہ اور میئر لاہور مبشر جاوید سے تحریری وضاحت طلب کر لی.

ہائیکورٹ نے شیخ زید ہسپتال کی وفاق سے پنجاب میں منتقلی غیرآئینی قرار دے دی

فاقوں کی داستان سناتے ہوئے کارپوریشن کا ملازم غش کھا کر گر پڑا، جسٹس جواد حسن نے میونسپل کارپوریشن کے روحیل اعظم سمیت دیگر ڈیلی ویجز ملازمین کی توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی، ملازمین کے وکیل طاہر خان نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے 6جون کو حکم دیا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو ایک ہفتے میں تنخواہیں ادا کی جائیں لیکن سیکرٹری بلدیات اور میئر لاہور نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔ تنخواہوں کی مسلسل سے عدم ادائیگی کے خلاف ملازمین نے احاطہ عدالت میں احتجاج کیا، اپنے مسائل کی داستان سناتے ہوئے ایک ملازم غش کھا کر گر پڑا، ملازمین نے کہا کہ 4 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں، روزے بھی فاقہ کشی میں رکھے اور حکومت عید کی خوشیاں بھی چھیننا چاہ رہی ہے۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواستوں پر سیکرٹری بلدیات اور میئر لاہور سے 21جون تک تحریری وضاحت طلب کرتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کے فیصلے پر عملدرآمد کی مہلت بھی دے دی ہے۔

مزید :

لاہور -