عدالتی حکم عدولی پرہائی کورٹ کے رابطہ پولیس افسر نے 10تھانیدار معطل کرکے انکوائری کے لئے طلب کرلیا

عدالتی حکم عدولی پرہائی کورٹ کے رابطہ پولیس افسر نے 10تھانیدار معطل کرکے ...
 عدالتی حکم عدولی پرہائی کورٹ کے رابطہ پولیس افسر نے 10تھانیدار معطل کرکے انکوائری کے لئے طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے رابطہ پولیس افسر ایس پی عمران کشور نے عدالتی احکامات کی پیروی نہ کروانے والے 10تھانیداروں کو معطل کرتے ہوئے انہیں18مئی کو محکمانہ انکوائری کے لئے طلب کر لیا ،ایس پی رابطہ عمران کشور کے مطابق محکمانہ انکوائری کی کارروائی کے دوران انکوائری کمیٹی کو مطمئن نہ کرنے والے افسران کی محکمہ سے برخاستگی یا تنزلی کے احکامات جاری کئے جا سکتے ہیں، ایس پی رابطہ کی جانب سے معطل کئے گئے تفتیشی افسران میں چنیوٹ کے اے ایس آئی قلب عباس ، ایمن آباد پولیس سٹیشن گوجرانوالہ کے سب انسپکٹرمحمد اشرف، تھانہ سٹی شکرگڑھ نارووال کے اے ایس آئی محمد ناظم، سندرپولیس سٹیشن کے اے ایس آئی محمد غلام مرتضی ، تھانہ لوئرمال لاہورکے اے ایس آئی محمد عارف ،تھانہ ریس کورس لاہورکے اے ایس آئی صابرحسین ،تھانہ صدرپھولنگر کے سب انسپکٹر امتیازاحمد ، سٹی پھولنگر پولیس سٹیشن کے سب انسپکٹرمحمد اسلم ،تھانہ سید والا ننکانہ صاحب کے اے ایس آئی مزمل حسین اور ڈی ٹائپ پولیس سٹیشن فیصل آباد کے سب انسپکٹر محمد اسلم شامل ہیں، ایس پی رابطہ عمران کشور کا کہنا تھا کہ عدالت عالیہ کے احکامات کو نظر انداز کرنے والے تفتیشی افسران کے خلاف باضابطہ طور پر محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور ایسے افسران کو کسی طور رعایت نہیں دی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ معطل کئے گئے افسران اگر انکوائری کمیٹی کو مطمئن نہ کر سکے اور اپنے خلاف الزامات کا مناسب جواب نہ دے سکے تو ان کے خلاف محکمے سے برخاستگی یا عہدے سے تنزلی کے احکامات جاری کئے جا سکتے ہیں۔ معطل کئے گئے افسران کو محکمانہ انکوائری کے لئے 18مئی کو طلب کیا گیا ہے۔

مزید :

لاہور -