چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں نظر بندیوں پر نظر ثانی کے لئے بورڈ تشکیل دے دیا
لاہور (نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے پنجاب میں نظر بندیوں پر نظر ثانی کے لئے بورڈ تشکیل دے دیا ہے جس کے مطابق جسٹس مامون رشید شیخ بورڈ کے چیئرمین ہوں گے جبکہ جسٹس فرخ عرفان خان اور جسٹس عبدالسمیع خان اراکین میں شامل ہوں گے۔ آئین کے تحت کسی شخص کو90روز سے زیادہ نظر بند رکھنا مقصود ہو تو اسے نظر بندیوں پر نظر ثانی کے بورڈ میں پیش کیا جانا ضروری ہے۔