پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974کی دفعہ 10 کو غیر اسلامی قرار دینے کے لئے وفاقی شرعی عدالت کے روبرو درخواست دائر
لاہور (نامہ نگار خصوصی ) پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974کی دفعہ 10 کو غیر اسلامی قرار دینے کے لئے وفاقی شرعی عدالت کے روبرو درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ سابق سول جج ندیم اصغر ندیم کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ اس ایکٹ کی دفعہ 10 کے تحت کسی بھی ملازم کو بغیر موقف سنے ملازمت سے برطرف کیا جا سکتا ہے، یہ شق بنیادی اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دے کر کالعدم کی جائے۔