مریم نواز کی صاحبزادی کی منگنی ہوگئی
لاہور (ویب ڈیسک ) وزیراعظم محمد نواز شریف کی نواسی اور مریم نواز کی صاحبزادی کی منگنی ہوگئی ہے ۔ رائیونڈ میں ہونیوالی تقریب میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دونوں خاندانوں کے عزیزو اقارب نے شرکت کی ۔کیپٹن صفدر اور مریم نواز کی صاحبزادی کی منگنی رحیم یار خان کے صنعتکار چوہدری محمد منیر کے صاحبزادے راحیل منیر کیساتھ طے پائی ۔ بتایاگیاہے کہ منگنی کی تقریب میں بھی استعفوں کے مطالبات اور آزادی و انقلاب مارچ چھائے رہے تاہم وزیراعظم نواز شریف مطمئن دکھائی دیئے اور اُن کاکہناتھاکہ سیاست میں ایسا چلتا رہتاہے ۔