صوبوں کو دئیے گئے تھریٹ الرٹس اور سیکیورٹی اقدامات کی تفصیلات طلب

صوبوں کو دئیے گئے تھریٹ الرٹس اور سیکیورٹی اقدامات کی تفصیلات طلب
صوبوں کو دئیے گئے تھریٹ الرٹس اور سیکیورٹی اقدامات کی تفصیلات طلب
کیپشن: Police High Alert

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کے بعد تمام صوبوں کو مختلف خفیہ اور حساس اداروں کی جانب سے دئیے جانے والے تھریٹ الرٹس اور ان پر صوبائی حکومتوں کی جانب سے کئے جانے والے سیکیورٹی اقدامات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تھریٹ الرٹس خیبر پختونخوا اور سندھ حکومتوں کو ملے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بعض صوبائی حکومتیں ان تھریٹس کو اہمیت نہیں دیتی رہیں اور حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو امسال 635 تھریٹ الرٹس جاری کئے گئے۔ جن میں سے 36 افسوسناک واقعات رونما ہوگئے۔ خیبر پختونخوا حکومت کو بھی مختلف ذرائع سے 565تھریٹ الرٹس جاری ہوئے۔ جن میں سے 52 واقعات رونما ہوئے۔ بلوچستان حکومت کو 489 تھریٹ الرٹس جاری کئے گئے، جن میں سے 39 واقعات رونما ہوئے۔ جنگ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت کو امسال 475 تھرٹس الرٹس ملے ہیں جن میں سے واہگہ بارڈر خود کش حملے سمیت 11 واقعات رونما ہوئے۔´

مزید :

لاہور -