کوئٹہ میں چرچ حملہ قابل مذمت ،اسلام اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کا ضامن اور انکی حفاظت اسلامی ریاست کی ذمہ داری ہے :سینیٹر ساجد میر

کوئٹہ میں چرچ حملہ قابل مذمت ،اسلام اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کا ضامن ...
کوئٹہ میں چرچ حملہ قابل مذمت ،اسلام اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کا ضامن اور انکی حفاظت اسلامی ریاست کی ذمہ داری ہے :سینیٹر ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کوئٹہ چرچ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کا ضامن ہے، اقلیتوں کی جان ومال کی حفاظت اسلامی ریاست کی ذمہ داری ہے ، دہشت گردوں نے مساجد، امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادت گاہوں میں سے کسی کو نہیں بخشا، اس لیے کوئٹہ دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں کا مقصد ریاست کو کمزور کرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا عالمی امن پر خود کش حملہ ،جہاد کو اسلامی ریاست سے مشروط قرار نہیں دیا جا سکتا،مسلمان ممالک امریکی سفارت خانے بند کریں :دفاع پاکستان کونسل

سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے،سیکیورٹی اداروں کو انٹیلی جنس شیئرنگ کا نظام مضبوط بنانا ہو گا ، یہ کہہ کر اپنے فرائض سے جان نہیں چھڑا ئی جاسکتی کہ نقصان بہت کم ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دہشت گرد کہاں سے آرہے ہیں؟ انہیں لاجسٹک سپورٹ کہاں سے مل رہی ہے ؟ سیکیورٹی کے نقائص دورکرنا قومی اداروں کا فرض ہے ۔

مزید :

لاہور -