بندروڈ پر نمک کا ٹرک الٹنے سے خواتین اور بچے سمیت3 جاں بحق، 2 زخمی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گلشن راوی کے قریب بندروڈ پر نمک کا ٹرک الٹنے سےنیچے دب کر 2 خواتین اور ایک بچی 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ، اسلام آباد موٹروے سے لاہور میں داخل ہونے والا نمک سے بھرا ٹرک بند روڈ پر گلشن راوی کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا جس کی زد میں آکر 2 خواتین اور 2بچوں سمیت5 افراد زخمی ہوگئے ۔ ٹرک الٹنے سے ٹریفک بری طرح جام ہوگیا ہے جبکہ انتظامیہ نے ٹرک ہٹانے کیلئے اقدامات شروع کردیے اور کرین منگوالی گئی تاہم نیچے دبنے کی وجہ سے 2 خواتین اور ایک کمسن بچی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ٹرک کے نیچے سے نکالے جانے والے دیگر 2 افراد کی حالت بھی نازک ہے۔
دوسری طرف ٹرک الٹنے سے سارا نمک سڑک پر بکھر گیا اور آس پاس کے علاقوں کے لوگوں نے نمک پر ہلہ بول دیا اور نمک اٹھا اٹھا کر گھروں کو لے جانے لگے جبکہ کچھ لوگ ٹرک کو سڑک سے ہٹانے کیلئے کوششیں بھی کررہے ہیں۔