ہائی کورٹ نے ٹریفک مسائل کے حل اورتجاوزات کے خاتمے کے لئے جامع پالیسی وضع کرنے کا حکم دے دیا

لاہور

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے شہرمیں ٹریفک مسائل کے حل اورتجاوزات کے خاتمے کے لئے جامع پالیسی وضع کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے میچ سے قبل شارجہ میں بارش

فاضل جج نے پارکنگ ٹھیکوں سے متعلق اختیارات اور ٹریفک مسائل پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیاہے،چودھری صابرعلی وغیرہ کی درخواستوں پرجاری اس فیصلے میں کہا گیاکہ عوامی مقامات پرپارکنگ ریگولیٹ کرنالاہورپارکنگ کمپنی کی ذمہ داری ہے۔نجی ٹھیکیدارلاہورپارکنگ کمپنی کی فیسوں اورتقاضوں کو ماننے کے پابندہیں۔لاہورمیں پارکنگ اورٹریفک سنجیدہ ترین مسئلہ بن چکی ہے۔لاہورپارکنگ کمپنی پارکنگ کے لئے قابل عمل اورٹھوس اقدامات کرے۔فیصلے میں مزید کہاگیاکہ کمپنی نجی ٹھیکیداروں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے بھی ٹھوس پالیسی بنائے، پارکنگ ٹھیکوں کی اجازت ایسے مقامات پردی جائے جہاں ٹریفک نہ رکے۔ہائیکورٹ کے فیصلے میں انکشاف ہواکہ پارکنگ اورانکروچمنٹ کے مسئلے کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ،لاہور پارکنگ کمپنی اور ٹریفک پولیس میں تعاون نہیں ہے۔فیصلے میں ہدایت کی گئی کہ لاہور پارکنگ کمپنی اور ضلعی انتظامیہ ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے ٹریفک پولیس سے رابطے میں رہے۔