چادر چار دیواری کاتحفظ پامال کرنے پر ڈی پی او میانوالی سمیت دوڈی ایس پی اور دو ایس ایچ اوز کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم

لاہور

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چادر چار دیواری کاتحفظ پامال کرنے پر ڈی پی او میانوالی سمیت دوڈی ایس پی اور دو ایس ایچ اوز کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے دیاہے۔

پی ایس ایل کھیلنے والے چار کھلاڑیوں کو انگلینڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے طلب کر لیا

جسٹس چودھری مشتاق نے یہ حکم تھانہ موچھ میانوالی کے ایس ایچ او شفیع اللہ کی جانب سے جسٹس آف پیس کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے دیا۔ درخواست گزار ایس ایچ او کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ جسٹس آ ف پیس نے حقائق کا جائزہ لئے بغیر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات صادر کئے۔سعدیہ نامی خاتون نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس اہلکارکسی قانونی جواز کے بغیر اس کے گھر گھسے اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔انہوں نے بتایا کہ جسٹس آف پیس نے میری درخواست پر ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے رکھا ہے مگر پولیس اہلکاروں نے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی لے رکھا ہے .

عدالت ان کی درخواست مسترد کرے جس پر عدالت نے جسٹس آ ف پیس کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ڈی پی او میانوالی سمیت دوڈی ایس پی اور دو ایس ایچ اوز کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیتے ہوئے ایس ایچ اوکی درخواست مسترد کر دی۔