ایل ایل بی کی جعلی ڈگریاں ،پنجاب بار کونسل نے 3امیدواروں کو نوٹس جاری کردیئے

لاہور

لاہور(نامہ نگار)ایل ایل بی کی جعلی ڈگریوں کے ذریعے پنجاب بارکونسل میں انرولمنٹ کے لئے درخواست دینے والے 3امیدواروں کونوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بارنے تینوں کوآج 18فروری کو جواب سمیت طلب کرلیاہے۔

پی ایس ایل کھیلنے والے چار کھلاڑیوں کو انگلینڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے طلب کر لیا

واضح رہے کہ پنجاب بارکونسل میں وکالت کے لائسنس کے لئے 400سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دے رکھی ہیں۔پنجاب بارکونسل کی جانب سے ڈگریوں کی تصدیق کروائی گئی تومتعلقہ یونیورسٹیوں نے راانا شکیل،عمران عزیزاسلم اورمحمد اجمل کی ایل ایل بی کی ڈگریوں کوجعلی قراردے دیا ،اس حوالے سے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بارکونسل سید عظمت علی بخاری کا کہناہے کہ اگرامیدوارٹھوس شواہد پیش نہ کرسکے توان کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروایا جائے گا۔