انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمہ میں 7ملزموں کو بری کردیا

لاہور

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمہ میں ملوث 7ملزموںکو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

سیہون حملے میں بیرونی فیکٹر زکو رد نہیں کرتے، افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کیاجارہا ہے:شاہ محمود قرشی

عدالت میں ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی کی طرف سے چالان پیش کررکھا تھا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں ملوث سات ملزمان آصف زمان، آصف مجید، یاسراحمد، توصیف،مظفراور حضر اسد کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیاہے۔ ملزمان کو سی ٹی ڈی نے مغل پورہ اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا تھا ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے پاس دھماکہ خیز مواد رکھا ہوا تھا ،دوران سماعت استغاثہ ملزمان پر جرم ثابت نہ کرسکا جس پر عدالت نے گزشتہ روزوکلاءوفریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ ساتوں ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔