ایف آئی اے کی کارروائی، خاتون کا جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنانے والاملزم گرفتار

لاہور

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے خاتون کی جعلی فیس بک آئی ڈی بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو پاک پتن کی خاتون نے تحریری درخواست دی کہ صبور نامی نوجوان اس کی جعلی فیس بک آئی ڈی بنا کر تصاویر بھی لگا رہا ہے۔ تحریری درخواست ملنے پر سائبر کرائم سیل نے جعلی فیس بک آئی ڈی بنانے والے ملزم کو ٹریس کیا اور لاہور میں مال روڈ کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔