پاک فوج کی افغان سرحد کے قریب جماعت الاحرار کے کیمپ پر ٹارگٹڈ کارروائی،متعدد دہشتگردہلاک،سرحد پار کرنے والوں کو گولی مارنے کی ہدایت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج نے افغان سرحد کے قریب جماعت الاحرار کے کیمپ پر ٹارگٹڈ کارروائی کی ہے جس میں متعدد دہشتگرد مارے گئے ہیں اور پاک فوج کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ سرحد پار کرنے والوں کو دیکھتے ہیں گولی مار دی جائے۔
نجی ٹی و ی دنیانیوز کے مطابق پاک فوج کی کارروائی میں ڈپٹی کمانڈر جماعت الاحرار عادل باچا کے کیمپ کو بھی نشانا بنایا گیا جبکہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے تربیتی کمپاﺅنڈ سمیت 4دیگر کیمپ بھی تباہ ہو گئے ہیں ۔
اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔
دہشتگردوں کا کیمپ مہمند اور خیبر ایجنسی کی دوسری جانب تھا ،کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کو ہدایت جاری کی کہ کوئی بھی مشکوک شخص پاک افغان سرحد پار کرتا ہے تو اس کیخلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے اور دیکھتے گولی ماردی جائے۔سیہون دھماکے کے بعد پاک فوج نے دہشتگردوں کیخلاف زبردست کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔