غیرت کے نام پر قتل میں کوئی غیرت نہیں: وزیراعظم

غیرت کے نام پر قتل میں کوئی غیرت نہیں: وزیراعظم
غیرت کے نام پر قتل میں کوئی غیرت نہیں: وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی ماڈل قندیل بلوچ کے قتل پر وزیراعظم نواز شریف بھی چپ نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا۔
وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ماڈل قندیل بلوچ کو غیرت کے نام پر قتل کئے جانے پر کہا ہے کہ ”غیرت کے نام پر قتل کرنے میں کوئی غیرت نہیں“۔
واضح رہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر ان کے بھائی وسیم نے رات کی تاریکی میں گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے قندیل بلوچ کے والدین کے بیانات کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

لاہور -